پاکستان کا کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے ’دفاعی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ’کھلی جنگ‘ کی دھمکی

بی بی سی اردو  |  Feb 27, 2026

پاکستان نے افغانستان میں طالبان کے 133 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستان نے افغانستان میں کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاع اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان طالبان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جانی نقصان نہیں ہوا۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق کہ طالبان حکومت کی فورسز کو چترال، خیبر، مہمند، کُرم اور باجوڑ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے سخت ردِعمل دیا جا رہا ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیانات میں میں طالبان فورسز کی جانب سے متعدد پاکستانی چیک پوسٹس کو تباہ کرنے، کچھ کو قبضے میں لینے اور متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کا کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے ’دفاعی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ’کھلی جنگ‘ کی دھمکی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More