پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی ہے۔
واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جب کہ دوسرا بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ آج کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی جیت کے بعد سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں اتوار کے روز کھیلا جانے والا تین روزہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور اسی سبب اس میچ کو 20 کے بجائے 12 اوور تک محدود کردیا گیا۔
اتوار کے روز کھیل کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اور یوں سری لنکا نے پہلے کھیل کر پاکستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان دسُن شانیکا نے 34، کوشال مینڈس نے 30 رنز بنائے۔ جنتھ لیانگے اور دھننجایا ڈی سلوا نے22، 22 رنز سکور کیے۔
Getty Images
پاکستان کی جانب سے و سیم جونیئر نےتین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ، محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔
دونوں ٹیموں نے اپنی لائن اپ میں دو تبدیلیاں کی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نافع نے اپنا ڈبیو کیا جبکہ نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل کیے گئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 12 گیندوں پر 45 رنز سکور کیے، جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے محمد نواز نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ محمد نافے نے 26 رنز اور فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان نے نو، نو راز بنائے۔
ابرار احمد نے 22 رنز صائم ایوب چھ اور محمد نواز 28 رنز بنا سکے جبکہ عثمان خان اور نسیم شاہ ایک ایک رنز ہی بنا پائے۔
’وسیم اکرم کسی وجہ سے لیجنڈ ہیں‘: اسلام آباد میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟سیالکوٹ کو ’کرکٹ ٹیم کا تحفہ‘ اور حیدر آباد میں ’سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ‘: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کون ہیں؟جب عثمان خواجہ کے اعزاز میں آسٹریلوی ٹیم نے شیمپین کے ساتھ جشن نہیں منایاویبھو سوریاونشی: 50 اوورز میں 574 سکور اور 14 سالہ بلے باز کا نیا ریکارڈ’کرکٹ کا کھیل ہے، ایک نے ہارنا اور ایک نے جیتنا ہے۔۔۔‘
سوشل میڈیا پر صارفین نے میچ کی دوسری اننگ آغاز میں تو پاکستان کی بیٹنگ کو سراہا بھی اور داد بھی دی تاہم جب یکے بعد دیگرے پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو فینز نے خوب آڑے ہاتھوں لینا شروع کیا۔
محمد رمضان زاہد نے لکھا کہ ’یہ سریز برابر کرنی ہے، پاکستان نہیں جیتے گا۔‘
ساتھ ہی انھوں نے الزام لگایا کہ ’اس وقت جیت سے زیادہ سری لنکا کے دل جیتنے کی کوشش ہو رہی ہے۔‘
محمد شکیل نامی صارف نے لکھا کہ ’سیریز کا سنسنی خیز اختتام! سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستانی ٹیم نے کوشش تو بہت کی لیکن ہدف تک نہ پہنچ سکی۔ جیت پر سری لنکن ٹیم کو مبارکباد، لیکن ہمارے لڑکوں کو اگلے میچز کے لیے مزید محنت کرنی ہوگی۔‘
علی سیٹھی نامی صارف نے لکھا کہ ’تھوڑا حوصلہ کیا کریں کرکٹ کا کھیل ہے۔ ایک نے ہارنا ہے اور ایک نے جیتنا ہے۔۔۔‘
’وسیم اکرم کسی وجہ سے لیجنڈ ہیں‘: اسلام آباد میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟سیالکوٹ کو ’کرکٹ ٹیم کا تحفہ‘ اور حیدر آباد میں ’سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ‘: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کون ہیں؟جب عثمان خواجہ کے اعزاز میں آسٹریلوی ٹیم نے شیمپین کے ساتھ جشن نہیں منایاویبھو سوریاونشی: 50 اوورز میں 574 سکور اور 14 سالہ بلے باز کا نیا ریکارڈعلی ترین اور ’ملتان سلطانز‘ کو چلانے کا خرچہ: پی ایس ایل کی فرنچائزز پیسہ کیسے کماتی ہیں؟قانونی نوٹس پھاڑنے سے علی ترین کو بولی میں شامل ہونے کی دعوت تک: ’مجھے یقین نہیں آ رہا میری سلیکشن ہو گئی ہے‘