نیشنل ڈیفنس کالج بنگلا دیش کے افسران کا آئی ایس پی آر کا دورہ، تعلقات کے فروغ پر زور

ہماری ویب  |  Sep 23, 2025

نیشنل ڈیفنس کالج بنگلا دیش کے آرمڈ فورسز وار کورس کے افسران نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بنگلا دیشی وفد کو پاکستان کی مسلح افواج کے کردار، پیشہ ورانہ مہارت، جدید دفاعی حکمت عملی اور میڈیا کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی افواج نہ صرف ملکی دفاع بلکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

بنگلا دیشی وفد نے دورے کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی امور کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ وفد نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ ایسے تبادلے دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دورے کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا جبکہ وفد نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے دو طرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More