خیبر: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

ہماری ویب  |  Sep 20, 2025

محکمہ انسدادِ دہشت گردی خیبرپختونخوا نے خیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نورنبی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نور نبی کا تعلق افغانستان کے علاقے ننگر ہار سے تھا جب کہ نعیم اور کریم چمکنی خودکش حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے 11 مئی کو تھانہ چمکنی کی حدود میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More