امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد ، پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔ نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان پہنچنے کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔مجموعی طور پر 6 پروازیں پاکستان پہنچیں گی۔

امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کر کے سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔امدادی سامان میں خیمے، پانی نکالنے کے پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، پانی نکالنے کے پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور متاثرہ افراد کی مشکلات پر گہرا دکھ ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور بھارت کے ڈیموں سے پانی کے اخراج کے بعد پنجاب اور سندھ بری طرح سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More