خیبر پختونخوا میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ہماری ویب  |  Sep 05, 2025

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 7 ستمبر سے 9 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ اس دوران بالائی اور وسطی اضلاع کے ندی نالوں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ممکنہ متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، دیر، چترال، باجوڑ، بٹگرام، ملاکنڈ، وزیرستان، بنوں، کرم، ٹانک اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

صوبے کے شہری اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ نکاسی آب کے نظام ، مقامی آبادی اور سیاحوں کو بروقت آگاہی اور احتیاطی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور ضروری اشیاء کی دستیابی کے انتظامات بھی کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں اور چراواہوں کو فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے اور سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران خطرناک مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More