پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو وزرا کی شکایت لگا دی

ہماری ویب  |  Sep 05, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بعض وزراء کے رویے اور کارکردگی کی شکایات کردی۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے بتایا کہ کابینہ میں صرف چند وزراء عوامی مسائل کے حل اور ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطے میں سنجیدہ ہیں لیکن بعض وزراء نہ تو ملاقات کے لیے وقت نکالتے ہیں اور نہ ہی ان کی بات سننے کے لیے تیار ہیں۔

شکایات میں اراکین نے کہا کہ کچھ وزراء اپنے دفاتر کو بھی وقت نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کے محکموں کے امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی نے ایوان میں کابینہ کی کمزور موجودگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ جب بھی اپوزیشن تنقید کرتی ہے تو صرف مینا خان، سہیل آفریدی، آفتاب عالم، امجد علی، سجاد بارکوال اور ظاہر شاہ جیسے چند وزراء ہی ایوان میں موجود ہوتے ہیں اور جواب دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ اراکین کی شکایات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کابینہ ممبران کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور وزراء کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More