پی ٹی اے نے فائیو جی نیلامی کو لازمی قرار دے دیا

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان خطے کے 16 ممالک میں سب سے زیادہ اسپیکٹرم کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ اسپیڈ پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے جو کہ سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے اور اس کمی کی وجہ سے پاکستان خطے میں آخری نمبر پر ہے۔ تاہم فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد پاکستان چھٹے نمبر پر آ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم کے دستیاب ہونے سے صرف صارفین کو بہتر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کرے گی بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر مرتب ہوں گے۔ فائیو جی نیلامی کے بعد ملکی جی ڈی پی میں 1.5 سے 2.4 فیصد تک اضافہ اور روزگار کے مواقع میں 3.1 سے 13 فیصد تک اضافہ ہو ممکن ہے۔

مزید براں موبائل براڈ بینڈ میں 10 فیصد اضافے سے معیشت کو سہارا ملے گا اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 2 فیصد اضافہ ہوگا اور اس کے ساتھ برآمدات میں 1.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ملک میں موبائل ڈیٹا کی رفتار اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ایک ضروری قدم ہے جس کی وجہ سے صارفین اور ملکی معیشت دونوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More