ملک میں 32 صوبے بنانے ہوں یا 12، بسم اللہ کریں، امیر جماعت اسلامی کراچی

ہماری ویب  |  Aug 24, 2025

جماعت اسلامی کراچی نے صوبائی اسمبلیوں کی اجازت سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو مزید انتظامی یونٹ ضرور بنائیں، 32 صوبے بنانے ہوں یا 12 اس میں کیا مسئلہ ہے، بسم اللہ کریں۔

انہوں نے صدر میں آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا انہیں بھی گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی مکمل پابندی ہے لیکن شہر کے مرکز میں بارودی کارخانہ قائم تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More