کراچی میں کورنگی کے علاقے گودام چورنگی کے قریب نجی کے باہر کیش وین لوٹنے کی واردات ہوئی جس میں ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کار سوار ملزمان نے کی، جو بینک کے باہر موجود کیش وین سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے پہلے اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ دی اور فرار ہوتے ہوئے دوسری کار چھین کر روانہ ہو گئے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد موقع پر چھوڑی گئی گاڑی سے شواہد ملے ہیں جن کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔ پولیس تکنیکی بنیادوں پر کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کا سراغ لگانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیس پر کام شروع کر دیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا کیش منتقلی کا وقت روزانہ یہی ہوتا تھا یا نہیں اور یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ بینک کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز پر کس حد تک عمل درآمد کیا گیا تھا۔