کوئٹہ: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 20 کلوگرام آئس برآمد، اسمگلر گرفتار

ہماری ویب  |  Jul 31, 2025

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 20 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ایک منشیات اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) جعفرآباد کی قیادت میں ٹیم نے زیرو پوائنٹ کوئٹہ روڈ، ڈیرہ اللہ یار پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران اسمگلر کو موقع پر گرفتار کر کے گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

محکمہ ایکسائز بلوچستان کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا اور معاشرے کو محفوظ و صحت مند بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More