ایس بی سی اے حکام خستہ حال عمارتیں خالی کرانے کے لیے سرگرم

ہماری ویب  |  Jul 21, 2025

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کی جانب سے شہر میں خستہ حال عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے کئی عمارتوں کے باہر نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ عمارتیں سیل بھی کردی گئی ہیں۔

وزیر بلدیات سعید غنی کو رپورٹ پیش کی گئی کہ شہر میں کئی عمارتیں خستہ حال ہیں ان کو گرایا جائے، وزیر بلدیات نے عمارتوں کو فوری گرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ شہر میں ایس بی سی اے کی جانب سے کئی عمارتوں کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ رہائشیوں نے عمارتیں خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت متبادل جگہ فراہم کرے۔

جوبلی چوک پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے پانچ عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جوبلی کی ایک عمارت کے رہائشی علی نواز چانڈیو کا کہنا ہے کہ شہر میں بلڈر مافیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مل کر کئی عمارتوں کو خالی کرانا چاہتی ہے تاکہ بلڈر اس پلاٹ کو خالی کراکر نئی عمارت بناسکے۔

علی نواز چانڈیو نے مزید کہا کہ نوٹس جاری نہیں کیا جارہا لیکن خالی کرانے کے لیے زبردستی کی جارہی ہے، لگتا ہے کہ حکام خود ایس میں ملوث ہیں اور بلڈر مافیا کے کہنے پر ایسے اقدامات کررہی ہے۔

عمارتوں کے مکینوں نے الزام لگایا کہ بلڈر مافیا ایس بی سی اے کو مختلف عمارتوں کی نشاندہی کررہے ہیں تاکہ عمارتوں کو گرایا جاسکے۔

یاد رہے کہ جوبلی چوک پر کئی ایسی عمارتیں ہیں جن کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے ان کو گرا کر نئی عمارت بنانا جرم ہے۔ وزیر اعلی اس بات کو یقینی بنائے جہاں عمارت کو گرایا جارہا ہے وہاں صرف ان لوگوں کا حق ہے جن کے گھر کو گرایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More