محکمہ پولیس میں بھرتی سے محروم بے روزگاروں کا آئی جی آفس پر احتجاج

ہماری ویب  |  Jul 17, 2025

پولیس بھرتی کے لیے کامیاب امیدواروں نے ٹریننگ کے لیے نہ بلائے جانے پر آئی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم نے میرٹ پر ٹیسٹ پاس کیا لیکن ہمیں محکمہ پولیس میں بھرتی نہیں کیا جارہا۔ مظاہرے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

آئی جی آفس پر احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی اور مظاہرین کو بتایا گیا کہ پولیس کے پاس جتنی پوسٹیں تھیں ان پر تعیناتیاں کی جاچکی ہیں، بھرتی سے رہ جانے والے امیدوار ویٹنگ پر ہیں اور جب بھی پوسٹیں آئیں گی تو انھیں بلا لیا جائے گا۔

ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے ہماری ویب کو بتایاکہ اندرون سندھ سے آئے ہوئے 12 سے 15 افراد تھے جنہوں نے مظاہرہ کیا تھا جنہیں مطمئن کر دیا گیا اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More