40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 16, 2025

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حالیہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 40 ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر کہاں غائب ہوگئے؟ معلوم نہیں۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس ان کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں۔

دوسری جانب عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا، جس کے تحت اب یہ زائرین مخصوص، رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔ جس کے لیے اب تک 14 سو سے زائد کمپنیوں نے وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹرڈ ہونے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کےحوالے سے پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہوجائے گا۔ خواہش مند کمپنیاں وزارت کے ساتھ فوری رجسٹرڈ ہوں۔

زائرین گروپ آرگنائزیشن کی جانب سے نیا نظام منظور کیا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت نے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ سکیورٹی کلیئر کرنے والی 585 کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عمل فوری مکمل کریں اور اپنی دستاویزات 31 جولائی سے قبل وزارت کو ارسال کریں۔

حج و عمرہ کے ساتھ زائرین کی ذمہ داری بھی وزارت مذہبی امور کی ہے۔ ماضی میں عراق، شام اور ایران جانے والے زائرین کے لیے خاص نظام نہیں ہوتا تھا۔ زائرین کو منظم کرنے کی منظوری سال 2021 میں دی گئی تھی، تاہم گذشتہ دورِ حکومت میں اس پر قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More