کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

اردو نیوز  |  Jul 16, 2025

کینیڈا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں اُس وقت ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ایک چھوٹا طیارہ اچانک فضا میں چکر کاٹنے لگا جس کے باعث کئی پروازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا اور بعض کو دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔

سی این این کے مطابق یہ ایک چھوٹے سائز کا طیارہ تھا جو عموماً تربیتی مقاصد کے لیے وکٹوریا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں استعمال ہوتا تھا، تاہم منگل کو اس طیارے نے اچانک اُڑان بھری اور 40 میل شمال کی جانب وینکوور کی طرف روانہ ہوگیا اور وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں چکر کاٹنے لگا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی ایک ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ کنٹرولر دیگر طیاروں کو خبردار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ہمارے پاس ایک طیارہ ہے جو ہائی جیک ہو چکا ہے اور ایئرپورٹ کے قریب گردش کر رہا ہے، احتیاط کے طور پر تمام پروازوں کو مکمل اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی خیر و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اختیار کریں۔‘

دوسری طرف مقامی لوگوں نے بھی ایئرپورٹ کی اطراف میں انتہائی کم بلندی پر طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے دیگر طیاروں کو راستہ بدلنے کی ہدایات دیں۔

@CTVNews apparent stolen aircraft from Victoria at YVR airport which shut down the airspace pic.twitter.com/Bv4I9pZaFh

— Dean Sexton (@deansexton14) July 15, 2025

ان ہی طیاروں میں سے ایک مغربی کینیڈا کی فضائی کمپنی کی بڑی مسافر بردار پرواز بھی تھی جسے لینڈنگ سے صرف چند لمحے قبل اس لیے روکا گیا کیونکہ اغواشدہ طیارہ اس کے سامنے تقریباً چار میل کے فاصلے سے گزر رہا تھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’وہ طیارہ کافی کم بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور خطرناک موڑ لے رہا تھا، میں نے اسے دیکھ کر سوچا یہ ضرور کسی مصیبت میں مبتلا ہے۔‘

آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک ایئرپورٹ کی حدود میں پرواز کرنے کے بعد بالآخر اغوا شدہ طیارہ بحفاظت وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گھیر لیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں صرف ایک شخص موجود تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) July 16, 2025

ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایک چھوٹے نجی طیارے کی ایئرپورٹ کی حدود میں پروازوں کی وجہ سے فضائی سفر محفوظ نہ رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس کی وہ سے فضائی حدود کو 39 منٹ کے لیے بند کر دیا گیا تھا، اس دوران نو پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑا گیا۔‘

پولیس اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیارہ چوری کرنے والے شخص کی شناخت یا اس کے مقصد کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More