پی ٹی آئی کے لیے جیل کاٹنے والی عالیہ حمزہ ، بانی کے لئے چلائی جانے والی تحریک میں نظرانداز

ہماری ویب  |  Jul 14, 2025

پی ٹی آئی صوبہ پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی قیادت کے لیے طنز بھرا ٹویٹ کر دیا۔ عالیہ حمزہ کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ پارٹی کی احتجاجی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوتی رہی ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی قیادت کے دورہ لاہور کے دوران پارٹی اجلاس میں صوبے کی چیف آرگنائزر ہونے کے باوجود انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

نظرانداز کیے جانے پرعالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی قیادت پرتنقید کے نشترچلا دئیے، جس کے تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پنجاب کی چیف آرگنائزر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پارٹی قیادت کی اطلاعات کے مطابق میں گزشتہ دو دن سے بہت مصروف تھی۔ ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا۔ کیا کوئی اس پر روشنی ڈالے گا ، عالیہ نے اس کے ساتھ ہی سوال بھی اٹھا دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کسی لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے۔ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی۔ 5 اگست کے بجائے 90 دن کا منصوبہ کہاں سے آیا ہے۔ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے یہ منصوبہ گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمارا پورا فوکس اور نشانہ عمران خان کی رہائی اور نعرہ صرف ایک ہی کہ ڈٹ جاؤ یا ہٹ جاؤ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More