اینٹی نارکوٹکس فورس کی اس سال کی سب سے بڑی کارروائی

ہماری ویب  |  Jul 14, 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اربوں روپے مالیت کی آئس، چرس اور انگش شراب پکڑلی۔ اینٹی نارکوٹکس پولیس کو چار روز پہلے ہی معلومات حاصل ہوئیں جس کے بعد پاکستان نیوی، میری ٹائم ایجنسی کے ساتھ مل کر بڑا آپریشن کیا گیا۔ جس میں ایک خاتون سمیت متعدد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، کارروائی میں پکڑی گئی آئس اور چرس کی رقم کا تخمینہ 7 سے 10 ارب روپے تک لگایا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لانچ کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ اسمگلرز نے منشیات کو کھلےسمندر میں چھپانے کی کوشش کی۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے انٹیلی جنس تعاون بڑھائیں گے، کرسٹل آئس ایک زہریلا نشہ ہے، اتنی مقدار چار سے چھ لاکھ افراد استعمال کرسکتے تھے۔

مکیش کمار کے مطابق سکھر اور کراچی میں الگ الگ کارروائیاں کی گئی ہیں ہیں، قبضے میں لی جانے والی منشیات کی مقدار مجموعی طور پر ایک سو کلو کرسٹل آئس، 5 سو کلو حشیش ہے اس حساب سے تقریباً 4 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی ہے، یہ ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More