جی میل کا نیا کارآمد فیچر، صارفین کی بڑی مشکل آسان ہو گئی

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2025

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو ان کے مسئلے کا مؤثر حل فراہم کرے گا۔

جی میل میں مینج سبسکرپشنز نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر جی میل کے ویب ورژن کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے ای میل سبسکرپشن کو ان سبسکرائب کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

اس فیچر کے لیے جی میل سائیڈ بار میں ایک نئے سیکشن منیج سبسکریشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

جس میں سبسکرپشن کی جانے والی تمام ای میل ایڈریسز کا مواد موجود ہوگا۔

اس سیکشن میں سبسکرپشن والی ای میلز کے برابر میں ان سبسکرائب بٹن موجود ہوگا۔

اس سیکشن میں انہیں یہ بھی علم ہوسکے گا کہ کس ای میل ایڈریس سے سب سے زیادہ ای میل نیوز لیٹرز موصول ہوتے ہیں۔

یہ جی میل صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر ہے جس سے وہ سبسکرپشن مواد کو ایک جگہ دیکھ کر غیر ضروری ای میل ایڈریسز کو اس لسٹ سے خارج کر سکیں گے۔

اس سے قبل اگر کسی ای میل نیوز لیٹر کی سبسکرپشن ختم کرنا ہوتی تھی تو ای میل اوپن کرکے اوپر موجود ان سبسکرائب بٹن پر کلک کرنا ہوتا تھا۔

یعنی ہر ایڈریس کی کسی ای میل کو اوپن کریں اور پھر ان سبسکرائب کریں مگر نئے فیچر میں تمام نیوز لیٹر سبسکرپشنز کو ای میل اوپن کیے بغیر ہی ان سبسکرائب کیا جاسکتا ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ:

ویب پر اگر آپ اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو جی میل پر لاگ ان ہونے کے بعد بائیں جانب موجود سائیڈ بار کو دیکھیں۔

سائیڈ بار میں موجود مور (more) بٹن پر کلک کریں اور نیچے اسکرول کریں جہاں منیج سبسکرپشنز کا آپشن موجود ہوگا۔

اینڈ رائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز میں جی میل ایپ کو اوپن کریں۔

اور اوپر بائیں جانب موجود تھری لائنز مینیو پر کلک کرکے اسکرول کرکے منیج سبسکرپشنز کا انتخاب کریں جو ٹریش سیکشن کے نیچے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More