ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم

سچ ٹی وی  |  Jul 04, 2025

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو دنیا بھر میں مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جی ہاں واقعی سائنسدانوں کی جانب سے اے آئی کی مدد سے ایسا پینٹ تیار کیا گیا ہے جو عمارات کو شدید گرمی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرکے اے سی کے بلوں سے نجات دلائے گا۔

امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کے سائنسدانوں کا تو یہی دعویٰ ہے۔

جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ انہوں نے اے آئی کی مدد سے ایک ایسے نئے پینٹ کا فارمولا تیار کیا ہے جو دوپہر کے وقت عام پینٹ کے مقابلے میں عمارات کو 5 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈا رکھ سکے گا۔

تحقیق کے مطابق اس پینٹ کو گاڑیوں، ٹرینوں، برقی مصنوعات اور دیگر چیزوں پر بھی استعمال کیا جاسکے گا تاکہ انہیں ٹھنڈا رکھا جاسکے۔

امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے یہ فارمولا تیار کیا جو سورج کی حرارت کو واپس پلٹا دیتا ہے۔

ٹیکساس یونیورسٹی، شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور Umeå یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ اے آئی مدد سے تیار کیے گئے مختلف پینٹس میں ایک پینٹ کو 4 منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت پر لگانے سے ایک سال میں 15800 کلو واٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔

اگر اس پینٹ کو ایک ہزار عمارات پر لگایا جاسکتا ہے تو اتنی بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے جو ایک سال میں 10 ہزار سے زائد اے سی چلانے کے لیے کافی ہوگی۔

محققین نے بتایا کہ اے آئی کی مدد سے ہم نے چند دنوں میں ایسے نئے میٹریلز کو دریافت کرلیا جس کے لیے کئی ماہ درکار ہوتے۔

خیال رہے کہ گرم موسم میں اے سی کے بغیر گزارا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے مگر اکثرمقامات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یا اے سی نہ ہونے یا مالی سکت نہ ہونے کے باعث اس ٹھنڈی مشین کا استعمال ممکن نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں کی جانب سے ایسے متبادل ٹیکنالوجیز پر کام کیا جا رہا ہے جو اے سی کی ضرورت ختم کردے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More