گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Jul 04, 2025

گوگل نے ورک اسپیس صارفین کے لیے جیمز (Gems) کے نام سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول متعارف کرایا ہے جسے مخصوص ٹاسکس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جیمنائی ایپ کے ساتھ ساتھ یہ ٹول گوگل ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور جی میل کے سائیڈ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ویسے تو ان سروسز میں سائیڈ پینل کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب جیمز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سائیڈ پینل میں جاکر صارفین اپنی مرضی کے مطابق اے آئی ہیلپر کو تیار کرسکیں گے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ آپ اپنی ملازمت کے مطابق جیم اسسٹنٹ تیار کرسکیں گے جو زیادہ متعلقہ سمریز فراہم کرسکے گا یا اندرونی رابطوں کے لیے مواد تیار کرکے دے سکے گا۔

مثال کے طور پر آپ ایک ایسے جیم اسسٹنٹ کو تیار کرسکتے ہیں جو کسی مخصوص کمپنی یا انڈسٹری کے اعدادوشمار پر مبنی تفصیلات کی رپورٹ تیار کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا۔

جیمز کو کیسے استعمال کریں؟

آپ گوگل ڈاکس، سلائیڈز، شیٹس یا جی میل میں جاکر آسک جیمنائی بٹن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد سائیڈ پینل اوپن ہوگا جس میں پری لوڈڈ جیمز موجود ہوں گے جبکہ Create a Gem کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

ویسے یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مگر ہوسکتا ہے کہ ابھی آپ کو نظر نہ آئے۔

گوگل کے مطابق 15 دن کے اندر یہ فیچر تمام ورک اسپیس صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More