ٹرین کے کرایوں میں 15 روز میں دوسری بار اضافہ

ہماری ویب  |  Jul 03, 2025

محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافے کا سرکیولر جاری کردیا ۔ واضح رہے کہ 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ریلوے نے 18 جون کو بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا ۔ ریلوے حکام کے مطابق نان اسٹاپ ٹرین کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کا کرایہ چار ہزار 410 روپے تھا جو کہ 4 جولائی سے 4 ہزار 6 سو 30 روپے ہوجائیگا ،اسٹیشن مینیجرعمراقبال خان کاکہنا تھا کہ یہ ہیڈ کوراٹر کا فیصلہ ہے ۔ ریلوے کرایوں میں ہونے والا اضافہ معمول کی بات ہے ، ریلوے کے کرایوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر کرایوں کو براہ راست متاثر کرتا ہے کیونکہ ریلوے بھی ایندھن باہر سے ہی خریدتا ہے .

یاد رہے کہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ نا گزیرتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More