اڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

سچ ٹی وی  |  Jul 02, 2025

دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اڑنے والی ٹیکسیاں اب حقیقت بننے کے قریب ہیں۔

دبئی میں پہلی ائیر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی گئی ہے۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ائیر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کی گئی، جو کہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک طیارہ ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح رن وے کے بغیر بھی لینڈ کرسکتا ہے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ائیر ٹیکسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ائیر ٹیکسی اگلے سال سے مکمل آپریشن کا آغاز کرے گی جبکہ اس کا مقصد برق رفتار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

دبئی کے صحرائی خطے میں ائیر ٹیکسی کی آزمائش کی گئی تھی۔

یہ ائیر ٹیکسی Joby ایوی ایشن کی تیار کردہ ہے اور دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس کمپنی سے اشتراک کیا ہے۔

یہ اڑنے والی گاڑی 160 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے جبکہ اس کی حد رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دبئی ائیرپورٹ سے پام جمیرہ تک اس کی پرواز 12 منٹ میں مکمل ہوگی، ابھی یہ فاصلہ گاڑی سے 45 منٹ میں طے ہوتا ہے۔

ائیر ٹیکسی کی اولین کمرشل پروازوں کے لیے اسٹیشن آپریشن دبئی ائیرپورٹ کے قریب بنایا جائے گا۔

اگر ایسا ہوا تو دبئی دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں اڑنے والی گاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Joby ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو Joben Bevert کے مطابق دبئی اس حوالے سے دنیا میں انقلاب لانے کے لیے لانچ پیڈ کا کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More