سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ۔۔ آج کتنا مہنگا ہوا؟ جانیں نئی قیمت

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر اوپر چلی گئیں، جس سے عام خریداروں کے لیے زیورات خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 5658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب اضافہ ریکارڈ کیا گیا. گزشتہ روز بھی فی تولہ نرخ میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

بین الاقوامی منڈی بھی اس رجحان سے متاثر نظر آتی ہے، جہاں سونا 66 ڈالر مہنگا ہو کر 3348 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More