پرانا گولیمار میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول کا شکار

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

پرانا گولیمار میں انتظامیہ کی نااہلی کا شکار ایک اور بچہ گٹر میں گرگیا، جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر سے بچے کو زخمی حالت میں نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں میں یونین کونسل عملے کے خلاف اشتعال پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پرانا گولیمار یو سی 3 وارڈ 4 کے چیئرمین واجہ ولی اور ٹاؤن وائس چیئرمین شوکت بلوچ کی نااہلی کی وجہ سے بچہ کھلے مین ہول میں گرا ہے۔

اہل محلہ کا موقف ہے کہ اگر اس وقعے کا سدباب نہ ہوا تو پرانا گولیمار کے مکین مل کر چیئرمین واجہ ولی محمد، ٹاؤن وائس چیئرمین شوکت بلوچ کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں ایف آئی آر کا اندراج کروائیں گے جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے واقعے کے سدباب کے حوالے سے احتجاج بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More