ایران نے قطر، کویت، بحرین اورعراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیئے

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2025

ایران نے قطر، کویت، بحرین اورعراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی اڈوں پر بھی حملہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی اڈوں کیخلاف ’ آپریشن بشارت الفتح ‘ شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More