عالمی برادری کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملے کی مذمت ، سعودی عرب سمیت مختلف اسلامی ممالک کا گہری تشویش کا اظہار۔ عالمی برادری سے مسئلے کے سیاسی حل کی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔فوجی کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار، سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے امریکی حملوں کی پر زور مذمت کر دی۔
سعودی وزارت خارجہ نے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کئیر نے فریقین کو تنازعے کے حل کے لیے سفارت کاری کا راستہ اپنانے کی اپیل کی۔
جاپانی وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
جرمنی کے وزیر خارجہ کہتے ہیں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔
عراق نےامریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
کویت اورمصر نے امریکی حملوں کی مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کیا
کیوبا ، چلی اور وینزویلا کی جانب سے امریکی اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
لاطینی امریکی ممالک نے اسے غیر قانونی قراردے دیا۔