اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایران پر امریکی حملوں پر شدید ردعمل

سچ ٹی وی  |  Jun 22, 2025

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایرانی جوہری تنصیاب پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں یہ تنازع بہت تیزی سے بے قابو ہوسکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے رد عمل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایران پر امریکا کے حالیہ فضائی حملوں کو ’انتہائی تشویشناک‘ اور ’خطرناک‘ قرار دیا۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں یہ تنازع بہت تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتا ہے، جس کے عام شہریوں، خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انتونیو گوتیرش کا کہنا تھا کہ میں ایران کے خلاف آج امریکا کے طاقت کے استعمال پر شدید تشویش میں مبتلا ہوں، یہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشیدگی کو کم کریں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

مزید کہا کہ اس نازک لمحے میں ضروری ہے کہ افراتفری کے چکر کو روکا جائے اور اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ آگے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے اور واحد امید امن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More