ایران جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کو تیار

سچ ٹی وی  |  Jun 22, 2025

ایران جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کو تیار ، دنیا سے پہلے ایران پر حملے پر اسرائیل کا احتساب کرنے کا مطالبہ ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا۔

جارحیت رُکنے پر سفارتکاری کو موقع دینے کیلئے تیار ہیں، ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی اقدامات اور امریکی سپورٹ کو ہدف تنقید بنایا۔

بولےاسرائیل کے دہشتگردانہ عمل کا بھرپور جواب دینا ہمارا حق ہے ، ایران اپنی خودمختاری ، سالمیت اور آزادی کے تحفظ کا حق محفوظ رکھاتا ہے۔

امریکا کی براہ راست اس جنگ میں شمولیت پورے خطے کو آگ کی طرف دھیکیل دے گا ، جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے۔

ایران نے امریکہ سمیت مغربی طاقتوں کو مزید اشتعال انگیزی کے خلاف خبردار کر دیا ، رانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہےکہ ایرانی عوام سے دھمکیوں کی زبان میں بات نہ کریں۔

جارحیت کا مناسب جوب دیا جائے گا، ایرانی صدرتی محل نے کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی صدر کے کردار کو اہم قرار دیا، کہا ایران پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ نہیں روکے گا۔

دوسری طرف ایران نے یو این سلامتی کونسل میں آئی اے ای اے کے سربراہ کے خلاف بھی باضابطہ شکایت درج کروادی ہے ، ایران کا موقف ہے کہ سرابرہ نے معتصبانہ رویے اپنا یا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More