اسرائیل کے ایران پر جار حانہ حملے نہ رکے، اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان کے قریب نیوکلیئرسائٹ پرحملہ۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کر دی کہا، نیوکلیئرسائٹ سے کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہورہا۔ حملوں میں میزائلوں کے ذخیرے اورلانچنگ انفراسٹرکچرمتاثر ہوا۔
اسرائیلی فضائیہ نے پندرہ گھنٹے کے دوران پندرہ ایرانی ڈرونز مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بوشہر پر بھی میزائل برسا دیئے، صوبے خوزستان میں متعدد دھماکے ،چارافراد شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں سے اب تک چار سو تیس افراد شہید جبکہ پینتیس سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔