تازہ ترین رپورٹس میں ایپل، فیس بک، گوگل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ محققین نے اس لیک کو اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک میں 16 ارب لاگ اِن تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے گئے ہیں جس کے بعد گوگل نے اپنے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے جبکہ ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونے والا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔
سائبر نیوز کے محققین کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ سامنے آنے والے 30 ڈیٹا سیٹس کے ہر سیٹ میں لاکھوں سے لے کر 3.5 ارب سے زیادہ تک کا ریکارڈ موجود ہے۔
ان سب ڈیٹا سیٹس میں صرف ایک ماضی میں سامنے نہیں آیا تھا، لہٰذا ڈیٹا سے متاثر ہونے والے معاملات نئے سمجھے جاتےہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک لیک نہیں ہے، یہ بڑے پیمانے پر ہونے والے استحصال کا بلیو پرنٹ ہے۔ یہ معلومات فشنگ حملوں اور اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے گراؤنڈ زیرو ہیں۔
محققین نے خبردار کیا کہ یہ پرانی خلاف ورزیاں نہیں ہیں جو نئی ہو کر سامنے آئی ہیں۔ یہ تازہ ترین ڈیٹا ہے۔