جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2025

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ وہ یورپی ممالک کی بات سننے کے لیے جنیوا آئے ہیں،جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسے میں ایران کے میزائل پروگرام پر بات چیت ممکن نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے لیے جنیوا میں ہیں، جب کہ اسرائیل پورے ملک میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات نہیں کریں گے جب تک کہ یہ حملے جاری رہیں گے، اور ہم جوابی حملہ کریں گے اور اپنے انتقامی اقدامات کو جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسے میں ایران کے میزائل پروگرام پر بات چیت ممکن نہیں۔

آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ ایران پہلے ہی امریکیوں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے بیچ میں تھا، مذاکرات کا چھٹا دور اسرائیلی حملوں کی وجہ سے متاثر ہونے سے پہلے طے شدہ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More