روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ

سچ ٹی وی  |  Jun 20, 2025

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ۔ دونوں صدور نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔ روسی صدارتی دفترکریملین کے حکام کے مطابق روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور ایران پراسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی گئی ہے۔

کریملن حکام نے بتایا ہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی، اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا وہ ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کےحق میں ہیں۔دونوں رہنماوں نے کینیڈا میں ہونے والی جی سیون اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن جنگ عظیم دوم کی تقریبات سے متعلق اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More