لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر۔۔ خوشی کے مارے لوگ ڈانس کرنے لگے ! ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 16, 2025

لبنان کے ایک سرحدی شہر میں شادی کی خوشی اس وقت ایک غیر متوقع منظر میں بدل گئی جب ایرانی میزائل اسرائیل کی طرف جاتے ہوئے آسمان کو چیرتے دکھائی دیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمانوں نے نہ صرف میزائلوں کو دیکھا بلکہ بعض افراد نے اس لمحے کو اپنے موبائل فونز میں بھی قید کر لیا۔

ویڈیو میں واضح ہے کہ کچھ مہمان میزائلوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور رقص بھی کرتے نظر آتے ہیں، حالانکہ یہ منظر علاقے کی عمومی صورتحال کی سنگینی کی یاد دہانی بھی تھا۔ لبنانی شہر اسرائیل کے بارڈر کے قریب واقع ہے جہاں سے ایرانی میزائلوں کا گزرنا باآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب ایران گزشتہ تین دنوں میں اسرائیل پر درجنوں میزائل برسا چکا ہے، جن کے نتیجے میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک 8 افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ تقریباً 100 افراد زخمی ہو کر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایران نے یہ حملے اسرائیل کے گزشتہ حملوں کے جواب میں کیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More