اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران پر حملے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی تعداد دوسوچوبیس ہوگئی ہے۔
شہدا میں نوے فیصد عام شہری شامل ہیں،شہدا میں چودہ ایٹمی سائنسدان اور بیس فوجی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی نے فردو ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنایا،حملے کے بعد دواعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
تہران ،اصفہان ،تبریز اور مشہد سمیت اکیس شہروں پر فضائی اور میزائل حملے کیے گئے،جب کہ اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایران کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر جان بوجھ کر حملہ کیا جس میں کئی شہری زخمی ہوئے۔