انڈیا: ہیلی کاپٹر گرنے سے زائرین سمیت تمام سات مسافر ہلاک، ڈیڑھ مہینے میں پانچواں حادثہ

اردو نیوز  |  Jun 15, 2025

انڈیا میں زائرین کو کینڈرناتھ سے اترکھنڈ لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام سات مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح کیڈرناتھ مندر سے اترکھنڈ کے علاقے گپتکاشی کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

اڑان بھرنے کے بعد ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا تاہم بعدازاں حکام نے بتایا کہ پروان بھرنے کے 10 منٹ ہی جنگل میں گر گیا تھا۔

اترکھنڈ سول ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور اس میں سوار افراد میں سے پانچ زائرین تھے جبکہ ایک بچہ بھی شامل تھا۔

زائرین کا تعلق اترکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔

حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کوئی فنی خرابی یا موسم کی صورت حال سانحے کا باعث بنی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق صبح کے وقت ایک مقامی شخص نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر حکام کو اطلاع دی جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئی۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکار سنگھ نے واقعے کے بعد ایکس پر لکھا کہ ’ہیلی کاپٹر گرنے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے اور مقامی ٹیمیں ریسکیو کا کام کر رہی ہیں۔‘

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھ ہفتے کے دوران اس نوعیت کا یہ پانچواں سانحہ ہے۔

اس سے قبل سات جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی تاہم وہ حادثے سے بال بال بچا تھا اور اس میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی زخمی ہوا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More