انڈین طیارے کے تباہ کن حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد مسافر نے کیا بتایا؟

اردو نیوز  |  Jun 13, 2025

انڈیا کے شہر احمد آباد سے لندن جانے والے جہاز کے حادثے میں ایک شخص زندہ بچ گیا ہے جب کہ جہاز پر حادثے کے وقت 242 افراد سوار تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین ریاست گجرات کے محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے جمعرات کی شام مسافر کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔

گجرات کے محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری دھانجے دیویدی نے کہا کہ ’جی ہاں! ایک شخص کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

انہوں مزید تفصیل بتائے بغیر کہا کہ ’زخمی مسافر کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔‘

 انڈیا کے مقامی میڈیا نے بھی حادثے میں ایک مسافر کے زندہ بچنے کی خبریں شائع کی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے سول ہسپتال کے جنرل وارڈ کے ایک بستر پر موجود 40 سالہ وشواش کمار رامیش کا کہنا ہے کہ وہ اس تباہ کن حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔

وشواش کمار جنہیں آنکھوں، سینے اور پاؤں میں چوٹیں آئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ’جہاز کے اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈز بعد ایک ہولناک آواز سنائی دی اور پھر جہاز زمیں بوس ہو گیا۔ یہ سب محض چند لمحوں میں ہوا۔‘

وشواش کمار رامیش برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور وہ انڈیا میں اپنے عزیزوں سے ملنے آئے تھے۔

وہ انڈیا میں کچھ دن گزارنے کے بعد اپنے بھائی اجے کمار رامیش کے ساتھ واپس برطانیہ جا رہے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More