“جو واقعہ میرے ساتھ ہوا ہے، میری کسی سے دشمنی یا تنازع نہیں۔ میرا تعلق چترال سے ہے اور سب کو پتا ہے کہ چترال کے لوگ پر امن ہوتے ہیں۔ امن پسند ہیں کبھی لڑائی جھگڑے میں نہیں پڑتے۔ حکومت مجھے انصاف دے“
یہ کہنا ہے دو دن پہلے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 برس کی ٹک ٹار ثنا یوسف کے والد کا جو ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ثنا کے قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزم کی عمر 22 برس اور میٹرک فیل ہے جبکہ ثنا سے بار بار رد ہونے کے بعد انتقاماً اس کی جان لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی کارروائی جاری ہے اور ملزم کو جلد سے جلد سزا دی جائے گی۔