ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سچ ٹی وی  |  May 26, 2025

ماضی کے مقبول اداکار ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی نہ کرنے کے معاملے پر لب کشائی کردی۔

حال ہی میں اداکار ببرک شاہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ اپنی شادی اور ان کی جانب سے دیے گئے مہنگے تحفوں سے متعلق افواہوں پر گفتگو کی۔

وینا ملک سے شادی نہ کرنے کے سوال پر ببرک شاہ نے بتایا کہ ’ہم نے شادی اس لیے نہیں کی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، مجھے یقین ہے کہ یہی وجہ تھی اس کے بعد مجھے بھی کوئی اور مل گیا اور ہم نے ایک دوسرے کو خداحافظ کہہ دیا‘۔

وینا ملک سے گھر تحفے میں وصول کرنے کے سوال پر ببرک شاہ نے بتایا کہ ’ وینا نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی، ہم نے ماضی میں مشترکہ طور پر ایک جائیداد خریدی تھی کیونکہ ہم شادی کا ارادہ کرچکے تھے‘۔

ببرک شاہ نے کہا کہ ’میں محمد علی اور زیبا دونوں کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کے گھر کی طرح ایک ’علی زیب‘ گھر بنانے کا خواہشمندتھا، یہی وجہ تھی کہ ہم نے مل کر زمین خریدی لیکن اس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا ، اس کے بعد 10 سالوں میں میں نے اس گھر کو اکیلے ہی تعمیر کروایا لیکن آج بھی اس زمین کا آدھا حصہ وینا کا اور آدھا حصہ میرا ہے اور میں وہی رہتا ہوں‘ ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More