لندن میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے بدتمیزی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے بدتمیزی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعہ ایسٹ لندن کے ایک مقام پر اس وقت پیش آیا جب وہ اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ اپنی فلم کی پروموشن کے لیے موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ نوجوان ماہرہ خان کی موجودگی پر جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب ہجوم نے غیرمہذب رویہ اختیار کیا۔ تاہم، ماہرہ کے ساتھیوں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے انہیں ہجوم سے بحفاظت باہر نکالا۔ ماہرہ اور ہمایوں ان دنوں لندن میں اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ تاحال اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔