ماہرہ خان کی ہمایوں سعید سے محبت؟ اداکارہ کا تہلکہ خیز بیان

سچ ٹی وی  |  May 25, 2025

ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اب میں ہمایوں سعید کو اس طرح نہیں دیکھتی جیسا تین سال قبل ہوا کرتا تھا۔

اس بات کا انکشاف اداکارہ نے ہمایوں سعید کے ساتھ آنے والی اپنی فلم لوو گرو کے پروموشن کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ایک صحافی نے پوچھا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ کی دوستی کس طرح کی ہے تو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی سب سے اچھی دوست نہیں ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہمایوں سعید شاید بھول جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں اب بھی ویسے ہی دیکھتی ہوں جیسے کئی سال قبل دیکھتی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارے درمیان گہری تو نہیں البتہ معمول کی دوستی ضرور ہے جو کہ ایک ساتھ کام کرنے والے دو افراد میں ہوسکتی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے فلم 'لوو گرو' کی شوٹنگ میں ہمارے درمیان زیادہ مسئلہ نہیں ہوا لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہماری دوستی بہت گہری ہے تو ایسا نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More