ملکی معیشت کیلئے بری خبر، گیس پیداوار میں بڑی کمی، بحران کا خدشہ

سچ ٹی وی  |  May 25, 2025

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پراستحکام اورگیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 57210بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار57368بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 16مئی کوختم ہونےوالے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2674 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2738ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق16 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار27533بیرل،پی پی ایل 8327بیرل،پی اوایل 3370بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1019بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 16مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار564ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 392ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 38ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار844ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More