مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، نعمان اعجاز

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

مویشی منڈی میں قیمتوں کا حال دیکھ کر عام آدمی کا دل دہل جاتا ہے جہاں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اسی صورتحال پر معروف اداکار نعمان اعجاز نے طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مرغی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی ہو جائے تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے۔عیدالاضحیٰ ایک ایسا موقع ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ سالہا سال پیسے جمع کرتے ہیں۔

تاہم گزشتہ چند برسوں سے پاکستان، خصوصاً کراچی کی مویشی منڈیوں میں بیوپاری قربانی کے جانوروں کی منہ مانگی قیمتیں طلب کرتے ہیں، جس کے باعث ایک عام آدمی کے لیے قربانی کا جانور خریدنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہوتا جارہا ہے۔

اداکار کا یہ تبصرہ نہ صرف بیوپاریوں کی من مانی قیمتوں پر روشنی ڈالتا ہے، بلکہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام کی بے بسی اور مایوسی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اُن کے مشہور ڈراموں میں جیسی تیری خودغرضی، بسمل، سنگ ماہ اور عبداللہ پور کا دیوداس شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More