جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

اردو نیوز  |  May 23, 2025

بالی وُڈ کی معروف ادکارہ کترینہ کیف کا شمار شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

سنہ 2003 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کترینہ کیف نے کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا البتہ ان کی زندگی میں ایک ایسا موقع ضرور آیا تھا جب انہیں یہ لگا کہ انہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہیے۔

شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ادکارہ نے اپنی ہی فلم ’نمستے لندن‘ دیکھنے کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

مشہور شوبز شو ’کافی وِد کرن‘ کی ایک قسط میں گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم ’نمستے لندن‘ دیکھنے کے بعد شدید خوف محسوس ہوا۔

وہ بتاتی ہیں کہ ’جب میں نے پہلی بار فلم دیکھی تو میں خوف زدہ ہو گئی۔ ویپل (فلم ڈائریکٹر) نے مجھے فلم دکھائی اور پوچھا کہ اس پر میرا فیڈ بیک کیا ہے؟ میں نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا، گھر گئی، دروازہ بند کیا اور پھر کوئی کال نہیں اٹھائی۔‘

بعد میں ویپل شاہ کے اسسٹنٹ نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ فلم ڈائریکٹر ان کے فیڈ بیک نہ دینے پر ناراض ہیں۔

کترینہ کیف کہتی ہیں کہ ’میں نے انہیں کال کی اور کہا، ہیلو ویپل، انہوں نے پوچھا، فلم کیسی لگی؟ میں نے کہا، اچھی ہے، بہت اچھی فلم ہے، ٹھیک ہے، خدا حافظ۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

کترینہ نے مزید کہا کہ ’مجھے لگا کہ یہ فلم میرے کیریئر کو ختم کر دے گی۔‘

’میں نے فلم میں خود کو بہت زیادہ دیکھا اور لوگوں کی باتوں پر یقین کرنے لگی، میں نے سوچا، نہیں، لوگ مجھے فلم میں نہیں دیکھ سکتے، کوئی فلم نہیں دیکھے گا، یہ تباہی ہے، سب کچھ ختم، میری زندگی ختم، میں نے سوچا میں اپنا سامان باندھوں اور کوئی نیا کیریئر تلاش کروں۔‘

کترینہ کیف اور اکشے کمار کی یہ فلم ’نمستے لندن‘ باکس آفس پر بہت کامیاب ثابت ہوئی جس پر ادکارہ کو حیرت بھی ہوئی۔

وہ کہتی ہیں کہ ’یہ میرے لیے بہت اہم تھا، کیونکہ اس سے لوگوں کا نظریہ بدلا، پہلی بار مجھے انڈسٹری سے بھی کئی کالز آئیں، فلم ڈائریکٹرز نے کہا کہ ’میرا خیال ہے تم نے فلم میں اچھا کام کیا ہے۔‘

’نمستے لندن‘ کے بعد کترینہ کیف نے ’ویلکم‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’جب تک ہے جان‘ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

کترینہ کیف کا اگلا پروجیکٹ کیا ہے؟کترینہ کیف جلد فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جی لے ذرا‘ میں عالیہ بھاٹ اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ سکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

یہ روڈ ٹرپ ڈرامہ فلم تین بڑی اداکاراؤں کو پہلی بار ایک ساتھ لانے کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کر چکی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More