خضدار خودکش حملہ: مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں

سچ ٹی وی  |  May 25, 2025

خضدار میں اسکول بس پر ہونے خود کش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والی 2 طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی، شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔

یاد رہے کہ 21 مئی کو خصدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 طالبعلم شہید اور 51 بچے زخمی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More