نیٹ فلکس کا مقبول شو "ویڈنزڈے" کب ریلیز ہوگا؟

سچ ٹی وی  |  May 17, 2025

نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔

نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔

اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔

اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔

ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)، جوی سنڈے (بیانکا)، موسیٰ مصطفی (یوجین) اور کیتھرین زیٹا جونز (مورٹیشیا) شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہوں گے جن میں اسٹیو بوسیمی (نئے پرنسپل ڈورٹ)، جوانا لمیلی (گرینڈمامہ)، اور بلی پائپر شامل ہیں۔

سیریز کے تخلیق کاروں کے مطابق سیزن 2 میں "نیورمور" کی دنیا کو مزید وسعت دی گئی ہے، جس میں کہانی اور کرداروں کی گہرائی بڑھے گی اور شائقین کو ایک بہترین تفریح فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کے پہلے سیزن کو بھی دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا تھا جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہوئے اور اب سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کی ریلیز کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More