ایپل کا امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Apr 27, 2025

امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں بھارت فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہے، آئندہ سال سے بھارت ایپل کی مصنوعات مینوفیکچر کرے گا۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی جس کے زیادہ تر فونز پہلے چین میں تیارے ہوتے تھے، اب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بعد اس نے اعلان کیا ہے 2026 کے اختتام تک امریکا میں فروخت ہونے والے تمام آئی فونز کی مینوفیکچرنگ کو بھارت منتقل کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد چین پر انحصار کم کرنا ہے، یہ فیصلہ امریکا اور چین کے درمیان حالیہ ٹیرف کشیدگی اور چین سے درآمدات پر عائد بھاری محصولات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے تقریباً 90 کے قرین آئی فونز اس وقت چین میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن اب اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجیکل کمپنی نے بھارت میں اپنی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس جو کہ ایپل کی شراکت دار کمپنی ہیں وہ بھارت میں آئی فونز کی تیاری میں مصروف ہیں اور مارچ 2025 میں بھارت سے امریکا کو تقریباً 2 ارب ڈالرز مالیت کے آئی فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2026 تک بھارت میں سالانہ 6 ملین سے زائد آئی فونز تیار کیے جائیں، اس سے نہ صرف ایپل کی سپلائی چین کےلیے مختلف راستے کھیلیں گے بلکہ بھارت کیلئے یہ ایک بڑی اقتصادی پیش رفت بھی ہے

خیال رہے کہ آئی فون کمپنی ایپل نے 2017 میں بھارت میں آئی فونز کی تیاری شروع کی تھی، اب کمپنی چاہتی ہے کہ بھارت کو اپنی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنایا جائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More