انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کیلئے بڑی پیشرفت

سچ ٹی وی  |  Apr 26, 2025

اسپیس ایکس نے کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 سیٹلائٹس کے ساتھ فیلکن 9 راکٹ لانچ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیلکن 9 راکٹ 28 اسٹارلنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں تعینات کرے گا جو کمپنی کے مشن کا حصہ ہے تاکہ اس کے انٹرنیٹ سیٹلائٹس میں اضافہ کیا جائے۔

یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فالکن 9 راکٹ لانچ تھا جب سے اس نے 2010 میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کرنا شروع کیا ہے۔

اسپیس ایکس کے مطابق یہ اس قابل استعمال ایندھن بوسٹر راکٹ کا 23 واں مشن تھا جو بہاماس کے بحر اوقیانوس کے مشرق میں واقع ڈرون شپ "اے شارٹ فال آف گریویٹس" پر لانچ ہونے کے تقریباً 8.5 منٹ بعد واپس آیا تھا۔

سیٹلائٹس ان سیٹلائٹس سے قدرے ہلکے ہیں جو اب تک تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اسپیس ایکس نے سیٹلائٹس کی اگلی کھیپ کا تھوڑا بڑا اور بھاری ورژن بھی تیار کر کر رکھا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More