ہماری محنت کے پیسے کوئی اور لے رہا تھا۔۔ ایمن اور منال کی پہلی کمائی کتنی تھی اور دھوکہ کس نے دیا؟

ہماری ویب  |  Apr 24, 2025

’’ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ کام کرنے کے پیسے بھی ملتے ہیں، جب اندازہ ہوا کہ کوئی اور ہماری محنت کا معاوضہ لے رہا ہے تو فوراً ابو کو بتایا۔ پھر ہمیں پہلا چیک ایک گھی کے اشتہار کا ملا، جو 30 ہزار روپے کا تھا، اور ابو نے کہا تھا یہ ہم خرچ نہیں کریں گے، بلکہ فریم کروائیں گے‘‘

شوبز کی دنیا میں چمکتے چہرے جب ماضی کی جھلک دکھاتے ہیں تو ان کی سادگی، محنت اور خلوص دل کو چھو جاتا ہے۔ جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ایمن خان اور منال خان نے اپنے سفر کی وہ پہلی قسط سنائی جو شاید بہت سے خواب دیکھنے والوں کے لیے سبق بن جائے۔

دونوں بہنوں نے بتایا کہ جب انہوں نے بچپن میں اداکاری کا آغاز کیا تو انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ اس کام کا کوئی معاوضہ بھی ہوتا ہے۔ ایمن نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تو صرف شوقیہ کام کر رہی تھیں، لیکن جلد ہی معلوم ہوا کہ کوئی اور ان کے حصے کی محنت کا پھل لے رہا ہے۔ ’’جب ابو کو بتایا تو پتا چلا کہ جو ہمیں کام دلواتے تھے، انہی میں سے کوئی پیسے بھی کھا جاتا تھا۔‘‘

منال نے بتایا کہ والد کے سخت رویے کے بعد صورتحال بدلی، اور پھر انہیں ان کا حق براہ راست ملنا شروع ہوا۔ پہلا چیک ایک گھی کے ٹی وی کمرشل کا تھا — صرف 30 ہزار روپے، لیکن ان کے لیے اس وقت وہ رقم کسی خزانے سے کم نہیں تھی۔ ’’ہم بہت خوش تھے، ابو نے کہا یہ چیک فریم کریں گے، خرچ نہیں۔‘‘

یہ وہ لمحہ تھا جب ایک خاندانی تصویر میں صرف چیک نہیں تھا، بلکہ فخر، خوشی اور کامیابی کی پہلی مہر لگی تھی۔ آج لاکھوں کی فالوئنگ رکھنے والی یہ دونوں بہنیں اسی زمین سے اٹھی ہوئی وہ کلیاں ہیں جنہوں نے بچپن کی معصومیت سے شروع ہو کر شہرت کے بلند مقام تک کا سفر سچائی، سادگی اور محنت سے طے کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More