تم چاہتے ہو کہ میں غصے میں آجاؤں؟ حاملہ بیوی کی تصویریں لینے پر سدھارتھ ملہوترا بھڑک اٹھے ! ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Apr 24, 2025

"تم لوگ اب اس طرح کا برتاؤ کرنا شروع کر دو گے؟ ایک سیکنڈ، واپس جاؤ، واپس جاؤ! اس طرح کی حرکت نہ کرو یار، تم چاہتے ہو کہ میں اب غصے میں آجاؤں؟ ایک سیکنڈ، باس!"

یہ الفاظ تھے اداکار سدھارتھ ملہوترا کے، جو اس وقت پاپارازی کے رویے پر شدید ناراض دکھائی دیے جب وہ اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کو اسپتال لے جا رہے تھے۔ کیمروں کی چمک، بے قابو شٹرز اور چہروں پر چپکی آنکھیں—ان لمحوں میں سدھارتھ کا صبر جواب دے گیا۔

کیارا، جو اطلاعات کے مطابق ماں بننے والی ہیں، اسپتال میں چیک اپ کے لیے روانہ ہو رہی تھیں جب کچھ فوٹوگرافرز ان کی گاڑی کے آس پاس جمع ہوگئے۔ سدھارتھ جو ہمیشہ میڈیا کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں، اس بار اُن کے ضبط کی حد پار ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھارتھ گاڑی سے باہر نکلے اور پاپارازی کو نہ صرف دور ہٹنے کا اشارہ دیا بلکہ صاف الفاظ میں ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ ایک لمحے کے لیے، خوش اخلاق اداکار کی جگہ ایک فکر مند شوہر سامنے آ گیا، جو صرف اپنی اہلیہ کی پرائیویسی اور سکون چاہتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More