ماں کے مرنے کے بعد 4 سالہ بچی اتنے دن کیا کھا کر زندہ رہی؟ چونکا دینے والا واقعہ

ہماری ویب  |  Apr 21, 2025

نیویارک کے علاقے ویک فیلڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 38 سالہ لیزا کاٹن اور ان کا 8 سالہ بیٹا نذیر میلیئن اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ لبتہ لیزا کی 4 سالہ بیٹی، پرامس، معجزانہ طور پر زندہ ملی۔ ننھی بچی چاکلیٹ سے لتھڑی ہوئی اپنی ماں کے بستر پر لیٹی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیزا کو دمے کا مرض تھا اور ممکن ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئیں۔ جبکہ پرامس ماں کے مرنے کے بعد صرف چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی

ان کا بیٹا نذیر، جو قبل از وقت پیدا ہوا تھا اور خوراک کے لئے فیڈنگ ٹیوب پر امحصار کرتا تھا، ماں کی موت کے بعد بھوک سے چل بسا۔ جبکہ پرامس کئی دن تک اپارٹمنٹ میں اکیلی رہی۔ پرامس اب اسپتال میں ہے، جہاں اس کی حالت بہتر ہے۔ اسے اس کے نانا، ہبرٹ کاٹن، کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ہبرٹ نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے لیزا سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن جواب نہیں ملا۔ آخرکار، مکان مالک نے پریشانی میں لیزا کی بڑی بیٹی کو بلایا۔ جب اس نے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولا تو اندر یہ افسوسناک منظر دیکھنے کو ملا۔

پڑوسیوں نے بھی بتایا کہ اپارٹمنٹ سے کئی دنوں سے بدبو آ رہی تھی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق، لیزا کافی عرصے سے ذہنی مسائل سے دوچار تھیں اور ان کے خلاف بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک کیس بھی چل رہا تھا۔

پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More